تلنگانہ کے کئی مقامات پر شدید گرمی
شہر کے جن 5 مقامات پراعظم ترین درجہ حرارت درج کیاگیا ہے ان میں ترمل گیری میں 39.6‘ سیری لنگم پلی میں 39.3‘ سعیدآبادمیں 38.1‘شیخ پیٹ میں 38.9‘ راجندرنگر میں 38.7 اور نامپلی علاقہ میں 38.4 ڈگری سلسیس شامل ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف مقامات کے بشمول شہر حیدرآبادبھی جاریہ سیزن کا کل گرم ترین دن رہا۔تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے ذریعہ دستیاب موسمی ڈاٹا کے مطابق ریاست میں جمعرات کے روز اعظم ترین درجہ حرارت بھکنور‘ضلع کاماریڈی میں 43.8 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔
جبکہ حیدرآبادکے ترمل گیری علاقہ میں دن کا درجہ حرارت 39.6 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں آج دن کا درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری سلسیس کے درمیان ریکارڈ کیاگیا۔
شہر کے جن 5 مقامات پراعظم ترین درجہ حرارت درج کیاگیا ہے ان میں ترمل گیری میں 39.6‘ سیری لنگم پلی میں 39.3‘ سعیدآبادمیں 38.1‘شیخ پیٹ میں 38.9‘ راجندرنگر میں 38.7 اور نامپلی علاقہ میں 38.4 ڈگری سلسیس شامل ہے۔
ریاست کے کئی مقامات بھی آج شدیدگرمی کی لپیٹ میں تھے۔ ضلع نرمل کے دستورآباد میں دن کادرجہ حرارت 42.7 ڈگری سلسیس درج کیاگیا جبکہ ضلع راجناسرسلہ کے مرتھن پیٹ میں 42.4‘ نظام آباد میں 42.3اور دوباک ضلع سدی پیٹ میں اعظم ترین درجہ حرارت 42.2 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ شہرمیں آئندہ چنددنوں تک مطلع ابرآلودرہے گا جبکہ اضلاع میں کئی مقامات پر دن کا درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس سے تجاوزکرے گا۔