اشرف المدارس اسکول میں تقریب برائے کرسی نشینی
اشرف المدارس ہائی سکول املی بن یا قوت پورہ حیدرآباد میں تقریب برائے کرسی نشینی منعقد کی گئی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب سید انوار الہدی ریٹائرڈ آئی پی ایس و ڈی جی پی نے شرکت کی۔
حیدرآباد: اشرف المدارس ہائی سکول املی بن یا قوت پورہ حیدرآباد میں تقریب برائے کرسی نشینی منعقد کی گئی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب سید انوار الہدی ریٹائرڈ آئی پی ایس و ڈی جی پی نے شرکت کی۔
مہمان اعزازی کی حیثیت سے جناب میر محتشم علی خان بین الاقوامی باڈی بلڈر اور صدر کی حیثیت سے جناب طارق انصاری چیئرمین تلنگانہ مائناریٹی کمیشن نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قرات کلام پاک سے کیا گیا۔ صدر مدرس جناب سید عبدالباسط نے خیر مقدمی تقریر کی۔ مہمان اعزازی جناب میر محتشم علی خان نے طلبہ کو مخاطب کیا اور کہا کہ والدین کی عزت و قدر کریں اور ان کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور اپنی زندگی میں ڈسپلن لائیں، دیر رات تک نہ جاگیں، جلد سوئیں اور جلد اٹھیں۔ اساتذہ کی قدر و عزت کریں اور دل لگا کر پڑھیں۔ ڈاکٹر انجینئر وکیل بنیں۔
مہمان خصوصی جناب سید انوار الہدی نے بھی طلبہ کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ لوگ ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ سخت سے سخت محنت کریں۔ اس کے بعد اسکول کے سرپرست اعلی پروفیسر ایم ایم انور نے طلبہ کو مخاطب کیا اور اپنے زرین مشوروں سے نوازا۔
جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسرنے بھی طلبہ کو مخاطب کیا۔ بعد ازاں تقریب کے صدر جناب طارق انصاری چیئرمین تلنگانہ مایناریٹی کمیشن نے طلبہ کو مخاطب کیا اور تمام طلبہ اساتذہ انتظامیہ کی تعریف کی اور مبارکباد پیش کی۔ مزید طلبہ کو سخت سے سخت محنت کرنے کو کہا۔ اساتذہ قوم کا اثاثہ ہیں۔
اس کے بعد طلباء میں مہمان خصوصی مہمان اعزازی اور صدر کے ہاتھوں ہیڈ بوائے، ہیڈ گرل، ڈپٹی ہیڈ بوائے، ڈپٹی ہیڈ گرل کے عہدوں سے نوازا گیا اور طلباء و طالبات کو ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے حلف دلایا گیا اور طلباء کو مختلف عہدوں کے بیجس عطا کئے گئے۔
مہمان خصوصی مہمان اعزازی اور تقریب کےصدر سرپرست اعلی کی گل پوشی وشال پوشی کی گئی۔ تقریب کی کاروائی صدر مدرس جناب سید عبدالباسط نے چلائی۔
تقریب میں سرپرست اعلی اور رکن انتظامیہ احمد بشیر الدین فاروقی، اسکول لیڈر جناب سید مقصود علی، اکیڈمک ایڈمنسٹریٹر جناب خالد حسن، صدر معلمہ آفرین شہوار تمام طلباء، تدریسی و غیر تدریسی عملہ موجود تھا۔ شکریہ کے کلمات جناب سید عبدالباسط نے ادا کئے۔ تمام طلباء اور اساتذہ کے تعاون سے تقریب کامیاب رہی۔