مہاراشٹرا
منوج جرنگے 10 نومبر کو اپنا موقف واضح کریں گے
مراٹھا قائد منوج جرنگے نے جمعہ کے دن کہا کہ وہ مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن کے تعلق سے اپنا موقف 10 نومبر کو واضح کریں گے۔
چھترپتی سمبھاجی نگر (مہاراشٹرا) (پی ٹی آئی) مراٹھا قائد منوج جرنگے نے جمعہ کے دن کہا کہ وہ مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن کے تعلق سے اپنا موقف 10 نومبر کو واضح کریں گے۔
گزشتہ ایک سال سے منوج جرنگے کے مراٹھا کوٹہ احتجاج کو زبردست تائید حاصل رہی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر پھڈنویس پر تنقید جاری رکھی کہ وہ مرہٹوں سے ناانصافی کررہے ہیں۔
مراٹھی نیوز چیانل سے بات چیت میں منوج جرنگے نے کہا کہ مراٹھا برادری اس سے ناانصافی کرنے والوں کو ہرادے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسمبلی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن میں اپنا موقف 10 نومبر کو واضح کردوں گا تاکہ کوئی الجھن نہ رہے۔
اس کے بعد مراٹھا برادری کے پاس الیکشن تک 10 دن کا وقت رہے گا۔ ہم ریزرویشن لے کر رہیں گے۔ ریزرویشن ملنے کے بعد ہم طئے کریں گے کہ راج نیتی کا کیا کرنا ہے۔