شمالی بھارت

بہار: مڈ ڈے میل میں گرگٹ، 45 بچے بیمار، 5 کی حالت نازک

پیر کے روز طلباء کو مڈ ڈے میل پیش کیا گیا۔ کھانا کھانے کے بعد کئی طلباء نے قے اور پیٹ میں درد کی شکایت کی۔

پٹنہ: بہار کے سپول ضلع میں پیر کو 45 اسکولی بچے مڈ ڈے میل کھانے کے بعد بیمار ہوگئے کیونکہ ان کے مڈ ڈے میل میں گرگٹ تھا۔ یہ واقعہ ضلع کے بھیم پور تھانے کے تحت تھوڈی گاؤں میں واقع سرکاری مڈل اسکول میں پیش آیا۔

پیر کے روز طلباء کو مڈ ڈے میل پیش کیا گیا۔ کھانا کھانے کے بعد کئی طلباء نے قے اور پیٹ میں درد کی شکایت کی۔

اساتذہ اور گاؤں والوں نے فوری طور پر 45 بچوں کو نرپت گنج کے ہیلتھ سنٹر پہنچایا۔ ان میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس واقعے کے بعد، بھیم پور پولیس اسٹیشن کے اہلکار اسکول پہنچے اور طلباء کو دیئے گئے مڈ ڈے میل کی چھان بین کی جس پر انہیں اس میں ایک گرگٹ ملا۔

اس سے قبل ارریہ ضلع کے ایک اسکول میں مڈ ڈے میل میں ایک سانپ کا بچہ ملا تھا اور سیوان میں طلباء کو سڑے ہوئے انڈے پیش کئے گئے تھے۔