کھیل

چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

پاکستان چمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کی شرکت یقینی بنانے کیلئے ہر حربہ اپنا رہاہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے دورہ پاکستان نے ان بحثوں کو ہوا دی ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم چمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے پاکستان جاسکتی ہے۔

لاہور (اسپورٹس ڈسک) پاکستان چمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کی شرکت یقینی بنانے کیلئے ہر حربہ اپنا رہاہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے دورہ پاکستان نے ان بحثوں کو ہوا دی ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم چمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے پاکستان جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
رضوان کا محدود اوورس کا کپتان بننا تقریباً یقینی
یوم جمہوریہ اور دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے سخت سیکوریٹی
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح

رپورٹ کے مطابق جے شنکر اور ان کے ہم منصب اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی بات چیت میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا گیا۔ اس کے بعد پی سی بی نے بی سی سی آئی کو خط لکھ کر خصوصی تجویز دی ہے۔

کرک بز کے مطابق پی سی بی نے بی سی سی آئی کو خط لکھاہے جس میں کہا گیاہے کہ اگر ہندوستانی ٹیم سیکوریٹی وجوہات کی بناء پر پاکستان میں رہنے سے گریز کررہی ہے اور ہر میچ کھیلنے کے بعد واپس چندی گڑھ یا نئی دہلی جانا چاہتی ہے تو مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔

پی سی بی کے ایک عہدیدار نے انتظامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ آخری دو میچوں کے درمیان تقریباً ایک ہفتے کا وقفہ تھا۔ قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی نے اپنا موقف واضح کردیا ہے کہ آیا ہندوستان چمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گا یا نہیں، اس کی منظوری حکومت پر منحصر ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اگر ہندوستانی ٹیم پاکستان نہیں جاتی تو ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم پی سی بی کسی نہ کسی طرح ہندوستان کے تمام میاچس پاکستان میں منعقد کرنا چاہتا ہے اور اس کیلئے بی سی سی آئی کو ایک نئی تجویز بھیجی ہے۔

واضح رہے کہ چمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان 19 فروری سے 9 مارچ تک کرے گا جس کے میاچس لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی نے لاجسٹک سہولت اور سیکوریٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستان کے تمام میاچس لاہور میں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مزید برآں، لاہور کا انتخاب اس لیے کیا گیاکہ یہ سرحد کے قریب ہے اور ہندوستانی شائقین کیلئے میچ دیکھنے کیلئے سرحد عبور کرنا آسان ہوگا۔ ہندوستان کے تین میچ 20 فروری (بمقابلہ بنگلہ دیش)، 23 فروری (بمقابلہ پاکستان) اور 2 مارچ (بمقابلہ نیوزی لینڈ) کو شیڈول ہیں۔

حال ہی میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ کے چیئرمین نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہاگیا تھاکہ ہندوستان کے بغیر چمپئنز ٹرافی کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے جئے شاہ سے اس کیلئے کوئی راستہ نکالنے کی اپیل کی ہے۔

Photo Source: @mufaddal_vohra