تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس کی جیت کے امکانات، ریونت ریڈی کے مکان پر پارٹی لیڈروں کا تانتا

تلنگانہ میں اگزٹ پولس میں کانگریس کے حکومت بنانے کے امکانات کے پیش نظرتلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی کی شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع قیامگاہ پر پارٹی کے لیڈروں اورکارکنوں کا تانتابندھا ہوا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں اگزٹ پولس میں کانگریس کے حکومت بنانے کے امکانات کے پیش نظرتلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی کی شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع قیامگاہ پر پارٹی کے لیڈروں اورکارکنوں کا تانتابندھا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

یہ سلسلہ گذشتہ روز سے جاری ہے۔آج پارٹی کے لیڈر و چینور کے کانگریسی امیدوار وویک وینکٹ سوامی،فلم اداکار بنڈی گنیش، سابق وزیرسدرشن ریڈی نے ان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اتوار کو تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کے نتائج کے بعد اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر دونوں لیڈروں میں تبادلہ خیال ہوا۔