آندھراپردیش
چندرابابو، امریکہ سے حیدرآباد واپس
آندھراپردیش میں مصروف انتخابی سرگرمیوں کے بعد امریکہ میں تعطیلات گذارنے والے تلگودیشم پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو حیدرآباد واپس ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش میں مصروف انتخابی سرگرمیوں کے بعد امریکہ میں تعطیلات گذارنے والے تلگودیشم پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو حیدرآباد واپس ہوگئے۔
آج صبح شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر ان کی آمد پر تلگودیشم پارٹی کے لیڈروں، کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی جنہوں نے تلگودیشم سربراہ کا استقبال کیا۔
چندرابابو آرام کرنے کی غرض سے اس ماہ کی 19تاریخ کو امریکہ گئے تھے۔