آندھراپردیش

ہاؤز کسٹڈی کیلئے چندرا بابو نائیڈو کی درخواست مسترد, ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا امکان

وجئے واڑہ کی ایک عدالت نے آج صدر تلگو دشیم پارٹی این چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے ہاوز کسٹڈی کے لئے پیش کردہ درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

وجئے واڑہ: وجئے واڑہ کی ایک عدالت نے آج صدر تلگو دشیم پارٹی این چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے ہاوز کسٹڈی کے لئے پیش کردہ درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو

نائیڈو جنہیں کئی کروڑ روپے کے اسکام میں گرفتار کیا گیا ہے، فی الحال 14 دنوں کے لئے راجہ مہندرا ورم سنٹرل پریزن میں عدالتی تحویل میں ہیں۔

ہاوز کسٹڈی کے لئے پیش کردہ اُن کی درخواست کو عدالت نے منظوری نہیں دی ہے۔ یہ بات چندرا بابو نائیڈو کے وکیل جیاکر مٹا نے خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کے نمائندہ کو بتائی۔

سینئر وکیل سدھارتھ لوتھورا کی زیر قیادت وکلاء کی ٹیم نے جو کہ نائیڈو کی نمائندگی کرتی ہے، سابق چیف منسٹر کے لئے ہاوز کسٹڈی دینے کی درخواست داخل کی تھی۔

نائیڈو کو کئی برسوں سے زیڈ پلس زمرہ کی سیکیوریٹی فراہم کی گئی ہے اور اب وکلاء کی ٹیم نے اُنہیں درپیش خطرات کا اظہار کرتے ہوئے عدالت میں درخواست پیش کی تھی۔

عدالت نے اس احساس کا اظہار کیا کہ زیڈ پلس سیکیوریٹی ہاوز ارسٹ کے تحت فراہم نہیں کی جاسکتی۔ جیل میں رہنا نائیڈو کے لئے گھر میں رہنے سے کہیں زیادہ محفوظ ہیں۔

ایڈوکیٹ نے کہا کہ اے سی بی کورٹ کے آرڈر کی کاپی وصول ہونے کے بعد وہ آج رات یا چہارشنبہ کو آندھراپردیش ہائی کورٹ سے رجوع ہوں گے۔