آندھراپردیش

چندرابابونائیڈو کی اہلیہ بھونیشوری کی دولت میں صرف5 دن میں 535 کروڑ کا اضافہ

انتخابی نتائج کے اعلان سے چند گھنٹے قبل 3 جون کو اسٹاک 424 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ جمعہ کو ہیریٹیج فوڈز کے حصص کی قیمت 661.25 روپے تک پہنچ گئی۔ چندرا بابو نائیڈو نے 1992 میں ہیریٹیج فوڈس کی بنیاد رکھی۔

وشاکھاپٹنم:چندرا بابو نائیڈو کے ذریعہ قائم کردہ کمپنی نے زبردست منافع کمایا ہے۔ لوک سبھا اور آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات میں نائیڈو کی پارٹی ٹی ڈی پی کی اچھی کارکردگی کے بعد اس کمپنی نے بہت زیادہ منافع کمایا ہے۔

متعلقہ خبریں
حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو

گزشتہ پانچ دنوں میں ہیریٹیج فوڈز کے حصص میں 55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نائیڈو کی بیوی نارا بھونیشوری جو اس کمپنی میں پروموٹر ہیں کے حصص میں 535 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

انتخابی نتائج کے اعلان سے چند گھنٹے قبل 3 جون کو اسٹاک 424 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ جمعہ کو ہیریٹیج فوڈز کے حصص کی قیمت 661.25 روپے تک پہنچ گئی۔ چندرا بابو نائیڈو نے 1992 میں ہیریٹیج فوڈس کی بنیاد رکھی۔

فی الحال آندھراپردیش،تلنگانہ، کرناٹک، کیرالا، ٹاملناڈو، مہاراشٹرا، اوڈیشہ، دہلی این سی آر، ہریانہ، راجستھان، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے بازاروں میں ہیریٹیج دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی موجودگی ہے۔

بی ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق، نارا بھونیشوری کمپنی کے سب سے اوپر شیئر ہولڈر ہیں۔ ان کے پاس 2,26,11,525 شیئرز ہیں۔ نائیڈو کے بیٹے نارا لوکیش کے پاس بھی ہیریٹیج فوڈس کے 1,00,37,453 شیئرز ہیں۔ شیئرز میں اضافہ کے بعد لوکیش کی کل دولت میں بھی 237.8 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

4 جون کو لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے کے فوراً بعد، پارٹی کو زبردست برتری ملنا شروع ہوگئی۔ ٹی ڈی پی نے 17 سیٹوں پر مقابلہ کیا اور 16 پر کامیابی حاصل کی اور این ڈی اے کو اکثریت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

این ڈی اے نے 543 رکنی لوک سبھا میں 293 سیٹیں جیتی ہیں۔ پچھلی دو میعادوں میں بی جے پی نے اپنے بل بوتے پر حکومت بنانے کے لیے مضبوط اکثریت حاصل کی تھی۔ اسے اس بار صرف 240 سیٹیں ملیں، جو کہ حکومت بنانے کے لیے درکار 272 سیٹوں سے بہت کم ہیں۔

a3w
a3w