آندھراپردیش

اے پی کے وزیراعلی کے طور پر چندرا بابو کی 9جون کو حلف برداری

آندھرا پردیش کے وزیراعلی کے طور پر تلگودیشم پارٹی کے سربراہ نارا چندرا بابو نائیڈو کی حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیراعلی کے طور پر تلگودیشم پارٹی کے سربراہ نارا چندرا بابو نائیڈو کی حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

تقریب حلف برداری کے سلسلہ میں سامان لاریوں میں امراوتی کے رایا پوڑی منتقل کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حلف برداری کی تقریب رواں ماہ کی 9 تاریخ کو ہوگی۔

12 لاریوں میں آنے والے بڑے خیمے، اسٹیج کی تعمیر اور دیگر سامان کو رایا پوڑی منتقل کیاگیا ہے۔

چیف سکریٹری جواہر ریڈی، ڈی جی پی ہریش کمار گپتا نے چندرابابو سے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔