شمالی بھارت
نیتاجی کی استھیاں واپس لانے چندر کمار بوس کا وزیر اعظم سے مطالبہ
نیتاجی سبھاش چندر بوس کے رشتہ دار چندر کمار بوس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ جاپان کے رینکوجی مندر سے مجاہد ِ آزادی کی استھیاں واپس لائیں۔

کولکتہ: نیتاجی سبھاش چندر بوس کے رشتہ دار چندر کمار بوس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ جاپان کے رینکوجی مندر سے مجاہد ِ آزادی کی استھیاں واپس لائیں۔
وزیر اعظم کے نام اپنے ایک مکتوب میں بوس نے کہا کہ 18 اگست کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کی برسی کے موقع پر میں آپ سے ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں کہ ان کی استھیاں رینکوجی سے ہندوستان واپس لائی جائیں۔
نیتا جی کے پڑبھتیجے نے کہا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی زندگی افسانوی کرداروں میں شامل ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی مقناطیسی شخصیت، ذہانت، غیرمعمولی حوصلہ، جیسی خصوصیات نے انھیں نہ صرف ہندوستان کے مرد و خواتین میں بلکہ ہر جگہ کے آزادی پسند افراد کے دلوں میں ہیرو بنا دیا ہے۔