ایشیاء

جاپان میں معمر شخص نے ہائی اسکول کے طالب علم کو چاقو مارا

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں آج صبح ایک 60 سالہ شخص نے جونیئر ہائی کے ایک طالب علم پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں آج صبح ایک 60 سالہ شخص نے جونیئر ہائی کے ایک طالب علم پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
نرسنگ اسٹاف کو جاپان میں ملازمت کا موقع، اس تاریخ کو ہوگا سکریننگ ٹسٹ
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

کیوڈو خبر رساں ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ٹوکیو کے اوٹا وارڈ میں پیش آیا۔

طالب علم کو اسپتال لے جایا گیا اور اس کے زخموں کو جان لیوا نہیں سمجھا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے جاپان ریلوے کامتا اسٹیشن کے جنوب مغرب میں تقریباً 400 میٹر (1300 فٹ) کے فاصلے پر مبینہ حملے کے مقام پر اس شخص کو گرفتار کیا۔

قریب سے ایک خون آلود چاقو ملا ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق 60 سالہ شخص نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی تھی تاہم ابھی تک وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

a3w
a3w