سکندرآباد تا وشاکھاپٹنم وندے بھارت ایکسپریس کے اوقات میں تبدیلی
ایسٹ کوسٹ ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹرین نمبر 20707 سکندرآباد۔وشاکھاپٹنم وندے بھارت ایکسپریس کے وشاکھاپٹنم پہنچنے کے وقت میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب یہ ٹرین اپنے موجودہ وقت دوپہر 1.45بجے کے بجائے 5 منٹ کی تاخیر سے دوپہر 1.50بجے وشاکھاپٹنم اسٹیشن پہنچے گی۔
حیدرآباد: ریلوے حکام نے مسافروں کی سہولت اور وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن پر ہجوم کو کم کرنے کے مقصد سے سکندرآباد اور وشاکھاپٹنم کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس کے اوقات میں معمولی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایسٹ کوسٹ ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹرین نمبر 20707 سکندرآباد۔وشاکھاپٹنم وندے بھارت ایکسپریس کے وشاکھاپٹنم پہنچنے کے وقت میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب یہ ٹرین اپنے موجودہ وقت دوپہر 1.45بجے کے بجائے 5 منٹ کی تاخیر سے دوپہر 1.50بجے وشاکھاپٹنم اسٹیشن پہنچے گی۔
ریلوے حکام نے واضح کیا ہے کہ اوقات میں یہ تبدیلی 20 فروری سے نافذ العمل ہوگی، اسی لئے مسافرین اپنے سفر کی منصوبہ بندی نئے وقت کے مطابق کریں۔
ہندوستانی ریلوے نے ملک کے مختلف شہروں کے درمیان سفر کو تیز رفتار بنانے کے لئے فروری 2019 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں وندے بھارت سروسس کا آغاز کیا تھا، جو اب تک انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔
یہ سیمی ہائی اسپیڈ ٹرینیں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور حال ہی میں ان کی سلیپر سروسز کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔
مکمل طور پر اے سی بوگیوں پر مشتمل ان ٹرینوں میں خدمات دیگر ٹرینوں کے مقابلہ میں بہت بہتر ہوتی ہیں تاہم عام ایکسپریس ٹرینوں کے مقابلہ ان کے ٹکٹ کی قیمتیں قدرے زیادہ ہوتی ہیں۔
ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر پر روانہ ہونے سے قبل تبدیل شدہ اوقات کا خاص خیال رکھیں۔