تلنگانہ

آدھارکارڈس کو اپ ڈیٹ کروانے چپل اورہیلمٹس قطار میں رکھے گئے

ان قطاروں کی دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ ان قطاروں میں نظرنہیں آئے بلکہ انہوں نے قطاروں میں اپنی چپلوں کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ بھی رکھے اور اپنی باری کا انتظارکرنے لگے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں کلکٹریٹ کے سامنے آدھارکارڈس کو اپ ڈیٹ کروانے کیلئے طویل قطاریں دیکھی گئیں۔ان قطاروں کی دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ ان قطاروں میں نظرنہیں آئے بلکہ انہوں نے قطاروں میں اپنی چپلوں کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ بھی رکھے اور اپنی باری کا انتظارکرنے لگے۔  

متعلقہ خبریں
وزیر اعظم مودی کی دو روزہ دورے پر تلنگانہ آمد
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

پرانے آدھارکارڈس میں سل فون نمبرات، تاریخ پیدائش وغیرہ کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کروانے کیلئے یہ افرادایسی قطاریں لگانے پر مجبور ہیں۔ساتھ ہی مرکزی حکومت کی جانب سے گیس سلنڈرس کی فراہمی کے لئے کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانے کیلئے بھی بعض گیس ایجنسیوں میں آدھارکولازمی قراردیاجارہا ہے جس کے سبب یہ افراد آدھارکارڈس کو اپ ڈیٹ کروارہے ہیں۔

a3w
a3w