حیدرآباد

ٹولی چوکی میں شادی مبارک اسکیم کے تحت 49 مستحقین میں چیکس تقسیم

اس موقع پر شیخ پیٹ منڈل سے تعلق رکھنے والے 49 مستحقین میں مجموعی طور پر 49.5 لاکھ روپے کی مالی امداد تقسیم کی گئی۔

حیدرآباد: شادی مبارک اسکیم کے تحت بدھ کے روز ٹولی چوکی کے مہراج کالونی میں واقع ایس ایس فنکشن ہال میں چیک تقسیم پروگرام منعقد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا

اس موقع پر شیخ پیٹ منڈل سے تعلق رکھنے والے 49 مستحقین میں مجموعی طور پر 49.5 لاکھ روپے کی مالی امداد تقسیم کی گئی۔

یہ چیک تقسیم پروگرام کاروان اسمبلی حلقہ کے رکنِ اسمبلی کوثر محی الدین نے صدر مجلس اتحاد المسلمین اسدالدین اویسی کی ہدایات کے مطابق انجام دیا۔ ہر مستحق دلہن کو 1,00,116 روپے کا چیک دیا گیا۔

اس موقع پر کوثر محی الدین نے کہا کہ شادی مبارک اسکیم حکومت کی ایک اہم فلاحی اسکیم ہے، جس کا مقصد معاشی طور پر کمزور طبقہ کی بیٹیوں کی شادی میں مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سرکاری فلاحی اسکیموں کا فائدہ حقدار افراد تک بروقت اور شفاف انداز میں پہنچایا جائے گا۔

اس پروگرام میں شیخ پیٹ منڈل کے سرکاری عہدیداروں کے علاوہ ایم آئی ایم کارپوریٹر محمد نصیرالدین، پارٹی کے پرائمری یونٹ صدر، پارٹی کارکنان اور مقامی قائدین نے شرکت کی۔

مستحقین نے حکومت اور مقامی نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیک تقسیم کا عمل نہایت منظم اور خوش اسلوبی سے انجام پایا۔ اس پروگرام کے ذریعے ٹولی چوکی اور اطراف کے علاقوں میں فلاحی اسکیموں کے مؤثر نفاذ کو مزید تقویت ملی ہے۔