شمالی بھارت

چھتیس گڑھ: مڈبھیڑمیں چھ نکسلی مارے گئے

چھتیس گڑھ کے بستر میں آج صبح پولس کے ساتھ مڈبھیڑمیں چار مرد اور دو خواتین سمیت چھ نکسلی مارے گئے۔

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے بستر میں آج صبح پولس کے ساتھ مڈبھیڑمیں چار مرد اور دو خواتین سمیت چھ نکسلی مارے گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔

نکسلیوں کی پلاٹون نمبر 10 کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک مڈبھیڑ ہوئی ، جس میں 6 نکسلائی مارے گئے۔ مارے گئے نکسلیوں میں ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔

مسٹر کشیپ نے کہا کہ جائے واردات سے 6 بندوقیں، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور وائرلیس سیٹ برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مڈبھیڑباسا گوڈا علاقہ کے چکوربھٹی علاقہ میں تالپیرو ندی کے کنارےہوئی۔ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

a3w
a3w