تلنگانہ

تلنگانہ میں چکن کی قیمتوں میں اضافہ

چکن فارمرس کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت، خاص طور پر فیڈ، ویکسین، اور دیگر اخراجات کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں پولٹری فیڈ کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے پیداواری لاگت مزید بڑھ گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں چکن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،حالانکہ گذشتہ دو ماہ سے برڈفلو کے مشتبہ معاملات کے بعد چکن کی قیمتوں میں گراوٹ ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
بھینسہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم پر قاتلانہ حملہ، فرقہ پرست عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری: مفتی ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ قادری کی طلبہ کو اہم ہدایات
بودھن میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا شاندار آغاز

چکن فارمرس کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت، خاص طور پر فیڈ، ویکسین، اور دیگر اخراجات کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں پولٹری فیڈ کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے پیداواری لاگت مزید بڑھ گئی ہے۔

مارکٹ ذرائع کے مطابق، حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں چکن کی قیمتیں مختلف سطحوں پر پہنچ چکی ہیں۔ کچھ مقامات پر برائلر چکن فی کلوگرام 250 میں دستیاب ہے، جب کہ دیگر علاقوں میں اس کی قیمت 270 سے 300 تک پہنچ چکی ہے۔

ریٹیل مارکٹ میں قیمتوں کے بڑھنے کے باعث نہ صرف عام شہری بلکہ ریستوران اور ہوٹل مالکان بھی پریشان ہیں۔

کچھ چکن سنٹرس نے قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے ہوئے کم منافع پر چکن فروخت کرنا شروع کر دیا ہے، لیکن زیادہ تر دکاندار قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔چکن کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب عام آدمی پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پولٹری فارمز کو حکومت کی جانب سے سبسیڈی یا امداد فراہم کی جائے تو قیمتوں میں کمی آسکتی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں چکن مزید مہنگا ہوسکتا ہے، جس سے عام آدمی کے لئے اس کی خریداری مزید مشکل ہو جائے گی۔