دہلی

وزیر ا‏عظم مودی نے 70 ہزار نئے ملازمین کو تقرری نامے تقسیم کیے

مودی نے کہا، ’’سال 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کی ہماری کوششوں میں نوجوانوں کا کردار اہم ہوگا۔ ملک بھر میں 44 مقامات پر روزگار میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نیشنل جاب فیئر کے تحت تقریباً 70,000 نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرری نامے تقسیم کرنے کے بعد کہا، "نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ملک کی ترقی میں ان کی سرگرم شراکت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے جاب فیئر ایک اچھی پہل ہے۔”

متعلقہ خبریں
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
دورہ تلنگانہ سے قبل وزیراعظم، ریاست سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ کویتا کا مطالبہ
مودی کا ہیلی کاپٹر کھیت کی زمین پھنس گیا
وزیراعظم اور چیف منسٹر یوپی کوقتل کرنے کی دھمکی

مودی نے کہا، ’’سال 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کی ہماری کوششوں میں نوجوانوں کا کردار اہم ہوگا۔ ملک بھر میں 44 مقامات پر روزگار میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ بھرتی مرکزی حکومت کے محکموں کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا، ’’جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے تو آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران سرکاری ملازم کے طور پر کام کرنے کا موقع ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا، "آج ہندوستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں بینکنگ سیکٹر کو سب سے مضبوط سمجھا جاتا ہے، لیکن نو سال پہلے ایسا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جن سرکاری بینکوں کی این پی اے کی وجہ سے ہزاروں کروڑ کے نقصان کی بات کی جاتی تھی، آج ان سرکاری بینکوں سے ریکارڈ منافع کی بات کی جارہی ہے۔

مودی نے کہا کہ ملک بھر میں تقریباً 50 کروڑ جن دھن اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں اور یہ بینک کے ہر ملازم کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے "فون بینکنگ کے گھوٹالے” پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سابقہ حکومت کے دوران سب سے بڑے گھوٹالوں میں سے ایک تھا، جس سے بینکنگ سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی تھی۔

انہوں نے کہا، "2014 میں، حکومت نے ملک میں پبلک سیکٹر کے بینکوں کے انتظام کو مضبوط کیا اور ‘دیوالیہ پن کوڈ’ نافذ کیا، تاکہ اگر کوئی بینک بند ہو تو اس سے نقصان کا کم سے کم امکان ہو۔

یو این آئی۔ م ش۔

a3w
a3w