حیدرآباد

ٹینک بنڈ پر غدر کا مجسمہ نصب کرنے چیف منسٹر رضامند

اسمبلی انتخابات سے قبل غدر نے کانگریس پارٹی کی تائید کا اعلان کیا تھا اور انتخابات سے قبل ہی اُن کا دیہانت ہوگیا تھا۔ انتخابی مہم کے دوران ریونت ریڈی نے وعدہ کیا تھا کہ غدر کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔

حیدر آباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے تلگو انقلابی گلوکار غدر کے مجسمہ کو ٹینک بنڈ پر نصب کرنے پر رضامندی دے دی ہے۔ ریونت ریڈی نے اسمبلی انتخابات کے دوران وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آنے کے فوری بعد عوامی جہد کار غدر کے مجسمہ کو ٹینک بنڈ پر نصب کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

 حیدر آباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے بلدیہ تلاپور کی قرار داد کو غدر کے مجسمہ کی ٹینک بنڈ پر تنصیب عمل میں لائی جانی چاہیے، کو منظور کرلیا گیا جس کے بعد حکومت نے غدر کے مجسمہ کی تنصیب کے لئے جگہ مختص کرتے ہوئے جی او جاری کردیا گیا۔

 یہاں اِس بعد کا تذکرہ ضروری ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل غدر نے کانگریس پارٹی کی تائید کا اعلان کیا تھا اور انتخابات سے قبل ہی اُن کا دیہانت ہوگیا تھا۔ انتخابی مہم کے دوران ریونت ریڈی نے وعدہ کیا تھا کہ غدر کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔