حیدرآباد

چیف منسٹر اور وزراء نے کالیشورم پراجکٹس کا معائنہ کیا، ایوان میں وائٹ پیپر پیش کیاجائے گا

مرکز کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں میڈی گڈہ بیاریج میں شگاف کا انکشاف کیا۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

حیدرآباد: چیف منسٹراے ریونت ریڈی کی قیادت میں وزیرآبپاشی اتم کمار ریڈی، وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر،وزیر پارلیمانی امور سریدھر بابو اورکانگریس کے اراکین اسمبلی کاقافلہ آج11 بجے دن اسمبلی سے دوبسوں کے ذریعہ کالیشورم پروجیکٹ میڈی گڈہ روانہ ہوا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی
آبپاشی پروجیکٹوں پر 10.8 ہزار کروڑ خرچ کئے جائیں گے: اتم کمار ریڈی
سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکسی اختیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت: اتم کمار ریڈی
آندھرا پردیش کے عازمین حج کے پہلے قافلہ کی کل روانگی
وجئے بھیری جلسہ عام تاریخی رہے گا: اتم کمار ریڈی

 قبل ازیں ایوان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے سابق وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ اوربی آر ایس ارکان کوان کے ہمراہ کالیشورم پروجیکٹ کا معائنہ کرنے کیلئے مدعو کیا۔

چیف منسٹر نے ہریش راؤ کومشورہ دیاکہ وہ بی آر ایس صدر و سابق چیف منسٹرکے ہمراہ میڈی گڈہ بیاریج کا معائنہ کرنے ہمارے قائدین کے قافلہ میں شامل ہوجائیں اوراگرکے سی آر بس میں سفر نہیں کرسکتے ہیں تو کانگریس حکومت انہیں سرکاری طورپرہیلی کاپٹر کا بیگم پیٹ ایرپورٹ سے سفر کا انتظام کرنے تیار ہے۔

 چونکہ کالیشورم پروجیکٹ کی تعمیر سے متعلق کے سی آر اورہریش راؤ کوہم سے زیادہ معلومات ہیں وہ اس دورہ میں میڈی گڈہ بیاریج کوحالیہ سیلاب سے ہوئے نقصانات کاقریب سے معائنہ کرسکتے ہیں اورحقائق سے آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔

 ہمارامقصد یہی ہے کہ میڈی گڈہ اورانارم بیاریج میں شگاف اورنقصانات کا تفصیلی معائنہ کریں تاکہ ہم اور ہمارے ارکان اسمبلی حقائق سے واقف ہوسکیں اورعوام کوواقف کرواسکیں۔ معائنہ کے بعد کل اسمبلی میں وزیرآبپاشی میڈی گڈہ بیاریج کے نقصانات سے متعلق وائٹ پیپر پیش کریں گے۔

چیف منسٹر نے کہاکہ کالیشورم پروجیکٹ کوئی تاج محل تونہیں ہے کہ اس کو صرف نمائش کے لئے رکھاجائے۔ بی آر ایس دور حکومت میں سیلاب کی وجہ پیش آئے حادثہ کے بعد کالیشورم پروجیکٹ اورمیڈی گڈہ پراجکٹ کا مشاہدہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

  پروجیکٹ کو اس طرح سخت سیکیوریٹی میں رکھاگیا جیساکہ یہ بھارت، پاکستان سرحد پر فوج کا سخت پہرہ رہتا ہے۔ چنانچہ میں بی آر ایس، بی جے پی، مجلس اور سی پی آئی کے تمام ارکان کوہمارے ساتھ میڈی گڈہ بیاریج کامعائنہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں تاکہ غیرجانبداری کے ساتھ اس کامعائنہ کرتے ہوئے حقائق سے آگاہی حاصل کریں اورغلط کیاہواہے؟

اس کے ذمہ دارکون ہیں؟کل وائٹ پیپرکی اجرائی کے بعد اس پر ایوان میں بحث ہوگی۔ چیف منسٹر نے کہاکہ بی آر ایس اس  کی وجوہات کا پتہ لگانے کی بجائے اس کو ڈیزائن قراردیا اوراس واقعہ کونظرانداز کردیا۔جب کانگریس حکومت برسراقتدار آئی تو مرکمی ٹیم سے اس کامعائنہ کروایاگیا۔

مرکز کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں میڈی گڈہ بیاریج میں شگاف کا انکشاف کیا۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ٹی ہریش راؤنے مداخلت کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس حکومت کرشنا آبپاشی پروجیکٹس کومرکز کے حوالے کرنے کانگریس حکومت کی کوششوں کامسئلہ جس کوبی آرایس نے منظرعام پر لایاہے اس سے توجہ ہٹانے کیلئے میڈی گڈہ کے دورہ کو اہمیت دی جارہی ہے۔