یوم دستور کے موقع پر وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو اور وزیر نارا لوکیش کی جانب سے عوام کو مبارکباد
اے پی کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان کے دستوری اصول ایک سنہرے رہنما کی مانند ہیں جو وکست بھارت کے قیام میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے یومِ دستورکے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر وہ دن ہے جب دستورکو منظور کیا گیا تھا۔
حیدرآباد: اے پی کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان کے دستوری اصول ایک سنہرے رہنما کی مانند ہیں جو وکست بھارت کے قیام میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے یومِ دستورکے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر وہ دن ہے جب دستورکو منظور کیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ آئین میں شامل اقدار جیسے انصاف، آزادی، مساوات، بھائی چارہ اور جمہوریت کو مضبوطی سے اپنایا جائے۔ آئین کے معماروں، خاص طور پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں یہ اصول ہندوستان کی بنیاد بنے اور آج بھی سنہرے اندرا اور وکست بھارت کے اہداف حاصل کرنے میں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔
وزیرآئی ٹی نارا لوکیش نے بھی عوام کو یومِ دستور کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ دستورعوام کے حقوق کے لئے ایک مضبوط رہنما ہے اور اس کے قیام میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی قیادت میں دستورسازکمیٹی کی خدمات کو یاد کرنا ضروری ہے۔
وزیر نے کہا کہ آئینی روح کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور یومِ آئین کو مختلف تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعہ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں اسکولوں میں تمثیلی اجلاس منعقد کئے جائیں گے تاکہ طلبہ آئین کی بنیادی معلومات کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔ اجلاس کے بعد بچوں کے لئے آسان زبان اور تصویروں کے ذریعہ ملک کے آئین کی وضاحت بھی پیش کی جائے گی تاکہ طلبہ آسانی سے آئینی اقدار سے واقف ہو سکیں۔