چیف منسٹر ممتا بنرجی سڑک حادثہ میں معمولی زخمی
وزیر اعلی کلکتہ واپس آنے کے لیے کار میں سوار ہوئیں۔ جلسہ گاہ سے جی ٹی روڈ پر گاڑی کے آتے ہی ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دی۔ اس جھٹکے میں وزیر اعلیٰ کی پیشانی پر چوٹ آئی ہے۔ تاہم کارکو روکے بغیر ممتا بنرجی کلکتہ لوٹ گئیں۔

کلکتہ: چیف منسٹر ممتا بنرجی کو اس وقت پیشانی پر چوٹ لگ گئی جب وہ گودر گراؤنڈ سے ایک میٹنگ سے واپس آرہی تھیں۔ یہ واقعہ بردوان سے انتظامی میٹنگ سے واپسی کے دوران اس وقت پیش آیا جب ان کے ڈرائیور نے کار پر اچانک بریک لگادی۔
میٹنگ کے بعد وزیر اعلی کلکتہ واپس آنے کے لیے کار میں سوار ہوئیں۔ جلسہ گاہ سے جی ٹی روڈ پر گاڑی کے آتے ہی ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دی۔ اس جھٹکے میں وزیر اعلیٰ کی پیشانی پر چوٹ آئی ہے۔ تاہم کارکو روکے بغیر ممتا بنرجی کلکتہ لوٹ گئیں۔
میٹنگ تقریباً12:30میٹنگ شروع ہوئی تھی۔ بردوان وہ ہیلی کاپٹر سے پہنچیں تھیں تاہم موسم خراب ہونے کی وجہ سے وہ سڑک کے ذریعہ واپس ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
دھند کے ساتھ ساتھ بارش بھی شروع ہو گئی۔ اس وقت یہ طے پایا کہ وزیر اعلیٰ ہیلی کاپٹر سے واپس نہیں آئیں گی۔عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ جس گاڑی میں وزیر اعلیٰ بیٹھی تھیں اس کے ڈرائیور نے جلسہ گاہ سے مین روڈ کی طرف رخ کیا تھا۔