دہلی

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف درخواستوں کی سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتہ سماعت

سپریم کورٹ نے پیر کے دن کہا کہ وہ مرکز کی اگنی پتھ اسکیم کو چیلنج کرتی درخواستوں کی سماعت آئندہ ہفتہ کرے گی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن کہا کہ وہ مرکز کی اگنی پتھ اسکیم کو چیلنج کرتی درخواستوں کی سماعت آئندہ ہفتہ کرے گی۔

جسٹس اندرابنرجی اور جسٹس جے کے مہیشوری پر مشتمل ویکیشن بنچ نے کہا کہ آئندہ ہفتہ ان درخواستوں کو موزوں بنچ کے سپرد کیا جائے گا۔ آئندہ ہفتہ سپریم کورٹ کی گرمائی تعطیلات ختم ہوجائیں گی۔

وکیل ایم ایل شرما نے جنہوں نے اسکیم کے خلاف مفاد ِ عامہ کی درخواست (پی آئی ایل) داخل کی تھی جب جلد سماعت پر زور دیا تو بنچ نے انہیں جواب دیا کہ شرماجی آپ نے زائداز 2 سال انتظار کیا اور اب ویکیشن بنچ کے سامنے کیوں چلے آئے۔

a3w
a3w