تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی میں ماگنٹی گوپی ناتھ کو وزیراعلی کا خراج

وزیراعلیٰ نے گوپی ناتھ کی طویل عوامی زندگی اور سیاسی سفر کو یاد کرتے ہوئے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گوپی ناتھ کا سیاسی سفر 1983 میں تلگو دیشم پارٹی سے شروع ہوا۔ 1985 سے 1992 تک وہ متحدہ آندھرا پردیش کے تلگو یوتھ صدر رہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے شروع ہوا جس میں وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے جوبلی ہلز کے رکن اسمبلی ماگنٹی گوپی ناتھ کی تعزیتی قرارداد پیش کی۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد


وزیراعلیٰ نے گوپی ناتھ کی طویل عوامی زندگی اور سیاسی سفر کو یاد کرتے ہوئے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گوپی ناتھ کا سیاسی سفر 1983 میں تلگو دیشم پارٹی سے شروع ہوا۔ 1985 سے 1992 تک وہ متحدہ آندھرا پردیش کے تلگو یوتھ صدر رہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے حیدرآباد اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر (1987–88) اور ڈسٹرکٹ کنزیومر فورم کے رکن (1988–93) کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔


ریونت ریڈی نے کہا کہ گوپی ناتھ این ٹی آر کے پکے حامی تھے اور انہوں نے سنیما کے شعبہ میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ پاتھابستی (1995) ، راون (2000) ، بھدرادری راموڈو (2004) اور نا اسٹائل ایرو (2009) جیسی فلموں کے پروڈیوسر رہے۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’’اگرچہ ہم مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے تھے لیکن وہ میرے ذاتی قریبی دوست تھے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ گوپی ناتھ کو جوبلی ہلز سے مسلسل تین مرتبہ ایم ایل اے منتخب ہونے کا منفرد اعزاز بھی حاصل تھا۔


ریونت ریڈی نے انہیں ایک ’’باوقار شخصیت‘‘ اور ’’عوامی قائد‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اچانک موت ان کے خاندان اور حلقہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔