حیدرآباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے نئے ینگ انڈیا پولیس اسکول کا افتتاح کیا

داخلوں میں 50 فیصد نشستیں پولیس کے بچوں کے لئے مخصوص ہیں جبکہ باقی 50 فیصد نشستیں عام عوام کے لئے ہوں گی۔اس اسکول میں پولیس کے شہداء کے بچوں کو ترجیح دی جائے گی۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے رنگاریڈی ضلع کے منچی ریولو علاقہ میں نئے ینگ انڈیا پولیس اسکول کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر وزیر سریدھربابو، رکن پارلیمنٹ کونڈا وشویشور ریڈی اور دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران وزیراعلی نے اسکول گراؤنڈ میں طلبہ کے ساتھ فٹبال بھی کھیلی۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
ممبئی یونیورسٹی میں سہ روزہ "جشن اردو” کا آغاز ، پروفیسر خالد قیصر ‘ شیخ عبداللہ کا خطاب
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح

 ریونت ریڈی نے 21 ستمبر 2024 کو اس تعلیمی ادارہ کا سنگِ بنیاد رکھا تھااور10اپریل کو اس کا افتتاح انجام دیاگیا۔ یہ اسکول تقریباً 50 ایکڑ رقبہ پر محیط ہوگا۔اس پراجکٹ کا مقصد پولیس، آرمڈ پولیس، ایکسائز، ایس پی ایف،محکمہ محابس اور دیگر سرکاری شعبوں میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

علاوہ ازیں، عام طلبہ کو بھی اس ادارہ میں تعلیم کا موقع دیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اب تک 15 ایکڑ رقبہ پر تعمیراتی کام مکمل کیا جا چکا ہے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

داخلوں میں 50 فیصد نشستیں پولیس کے بچوں کے لئے مخصوص ہیں جبکہ باقی 50 فیصد نشستیں عام عوام کے لئے ہوں گی۔اس اسکول میں پولیس کے شہداء کے بچوں کو ترجیح دی جائے گی۔

فیس کا تعین پولیس ملازمین کے عہدوں کے مطابق کیا گیا ہے تاکہ تمام طبقات کے لئے تعلیم کو قابلِ استطاعت بنایا جا سکے۔ اسکول میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تکنیکی مہارت، کھیلوں پر بھی زور دیا جاتا ہے تاکہ ہمہ جہت شخصیات تیار کی جا سکیں۔