حیدرآباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ

ریونت ریڈی امکان ہے کہ سونیا گاندھی‘ راہول گاندھی‘کے سی وینوگوپال اور ملکارجن کھرگے سے ملاقات کرتے ہوئے وزراء کے قلمدانوں کے موضوع کوقطعیت دیں گے اور وہ رات میں ہی حیدرآبادواپس ہوجائیں گے۔

حیدرآباد: چیف منسٹراے ریونت ریڈی جمعہ کی سہ پہر نئی دہلی روانہ ہوگئے۔چیف منسٹر بننے کے بعد دہلی کے پہلے دورہ کے دوران ریڈی‘ پارٹی ہائی کمان سے اپنے 11کابینہ رفقاء کے قلمدانوں کے متعلق مشاورت کریں گے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

 ریونت ریڈی امکان ہے کہ سونیا گاندھی‘ راہول گاندھی‘کے سی وینوگوپال اور ملکارجن کھرگے سے ملاقات کرتے ہوئے وزراء کے قلمدانوں کے موضوع کوقطعیت دیں گے اور وہ رات میں ہی حیدرآبادواپس ہوجائیں گے۔

آئی اے این ایس کے مطابق کابینہ میں توسیع اور وزراء میں قلمدانوں کی تقسیم کے مسئلہ پر کانگریس کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے لئے چیف منسٹر ریونت ریڈی جمعہ کو دہلی روانہ ہوگئے وہ دہلی میں پارٹی کی مرکزی قیادت پر کابینہ میں توسیع کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔

6امکانی وزراء کے ناموں کو ایک یادودنوں کے اندرقطعیت دی جائے گی۔اسمبلی الیکشن میں پارٹی کا ایک بھی مسلم امیدوار منتخب نہیں ہوسکا۔اس لئے حکومت چاہتی ہے کہ ایم ایل سی بنانے کے بعد دومسلمانوں کوکابینہ میں جگہ دی جائے۔

 پارٹی کے سینئر قائد محمدعلی شبیر اور سابق کرکٹر اظہر الدین کے ناموں پرغور کرنے کی اطلاعات ہیں۔ ریونت ریڈی نے جمعرات کے روز ایل بی اسٹیڈیم میں چیف منسٹر کے عہدہ کا حلف لیاتھا۔ ان کے ساتھ دیگر 11 قائدین نے بھی وزراء کا حلف لیا۔