حیدرآباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ

تلنگانہ کانگریس کی پہلی پی اے سی میٹنگ پیر کو منعقد ہوئی۔جس میں قرار داد منظور کرتے ہوئے اے آئی سی سی کی سابق صدر سونیا گاندھی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست سے مقابلہ کرے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی آج قومی دارالحکومت کے لئے روانہ ہوگئے۔ جہاں وہ توقع ہے کہ کانگریس کے سرکردہ قائدین کے ساتھ ملاقات کریں گے۔پارٹی کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ریونت ریڈی، پارٹی کے سینئر قائدین کو سیاسی امور کمیٹی کی جانب سے منظورہ قرار دادوں سے بھی واقف کروائیں گے۔

متعلقہ خبریں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
کسانوں کے قرضوں کی معافی اسکیم ریونت ریڈی کا ایک انقلابی قدم، ڈاکٹر شجاعت علی کا بیان
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان

توقع ہے کہ وہ آج رات حیدرآباد واپس ہوں گے۔تلنگانہ کانگریس کی پہلی پی اے سی میٹنگ پیر کو منعقد ہوئی۔جس میں قرار داد منظور کرتے ہوئے اے آئی سی سی کی سابق صدر سونیا گاندھی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست سے مقابلہ کرے۔