حیدرآباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی گورنر رادھا کرشنن سے ملاقات

چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے آج گورنر سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی۔ کابینہ میں توسیع کے پیش نظر اُن کی ملاقات کو اہمیت دی جارہی ہے۔

حیدر آباد: چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے آج گورنر سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی۔ کابینہ میں توسیع کے پیش نظر اُن کی ملاقات کو اہمیت دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
تمام مستحق صحافیوں کو امکنہ اراضی فراہم کرنے چیف منسٹر کا تیقن
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں کے سی آر مدعو
تلنگانہ کابینہ کا اجلاس

ریونت ریڈی نے راج بھون میں رادھا کرشنن سے ملاقات کرکے مختلف اُمور پر بات چیت کی۔ کابینہ میں توسیع کے پیش نظر اِس ملاقات کو اہمیت دی جارہی ہے۔ جہاں تک کابینہ میں توسیع کا مسئلہ ہے، چند دنوں میں توسیع عمل میں لائی جانے کا امکان ہے۔

چیف منسٹر نے گزشتہ ہفتہ دہلی کا دورہ کرکے کانگریس کے سرکردہ قائدین کے ساتھ کابینہ میں توسیع کے مسئلہ پر بات چیت کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ 5 تا 6 وزراء کے ناموں کو قطعیت دی جاچکی ہے جب کہ کابینہ میں شامل ہونے کے کئی قائدین منتظر ہیں۔

6 ماہ سے ایسے قائدین کابینہ میں توسیع کا انتظار کررہے ہیں تاکہ اُنہیں موقع ملے، ریونت ریڈی اور اُن کے 11 کابینی رفقاء نے 7 / دسمبر 2023ء کو حلف لیا۔ ریاست میں زیادہ سے زیادہ 18 وزراء رکھے جاسکتے ہیں، جن میں چیف منسٹر شامل ہے۔

گورنر سے ملاقات کے دوران بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے اسمبلی کے بجٹ سیشن میں پیش کئے جانے والے بلوں کے تعلق سے بھی اُنہیں واقف کروایا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ نامزد کردہ ایم ایل سیز کے مسئلہ پر بھی بتایا جاتا ہے کہ گورنر سے بات چیت کی گئی ہے۔

ماہ مارچ میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے ایم کودنڈا رام اور عامر علی خان کو تلنگانہ اسٹیٹ قانون ساز کونسل کے گورنر کوٹہ کے تحت نامزدگی کو مسترد کردیا۔ ہائی کورٹ نے 19 / ستمبر 2023ء کے گورنر کے احکامات کو بھی کالعدم قرار دیا اور بی آر ایس قائدین سراون داسوجو اور کے ستیہ نارائنہ کی نامزدگی کو مسترد کردیا گیا۔

a3w
a3w