حکومت کے ایک سال کی تکمیل پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دلچسپ ٹویٹ
ایک سال میں 54ہزارکروڑروپئے سے کسانوں کی زندگیوں میں تہوارلانے کا کام ان کی حکومت نے کیا ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی اعداد وشمار نہیں ہے بلکہ یہ کسانوں کا ہم پر بھروسہ ہے۔
حیدرآباد: انتخابی وعدوں کی تکمیل کی سمت اہم قدم کا دعوی کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے ایک اہم پوسٹ سوشیل میڈیا پر کیا ہے۔سماجی رابطہ پر سرگرم ریڈی نے ایکس پلیٹ فارم پر کئے گئے ایک ٹوئیٹ میں دعوی کیا کہ ان کی حکومت کسانوں کی زندگی میں تہوار لے کرآئی ہے، یہ کسانوں کا ان پر بھروسہ ہے۔
انہوں نے اعدادوشمار کاحوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا کہ ایک سال پہلے آج ہی کے دن کسانوں نے ان کی حکومت کو منتخب کیاتھا اورنئی تاریخ لکھی۔ کسانوں کے یکمشت دو لاکھ روپئے کے قرضہ جات کی معافی،7625کروڑروپئے کی رعیتو بھروسہ اسکیم، دھان پر فی کوئنٹل 500روپئے بونس،10,444کروڑروپئے سے مفت بجلی کی سپلائی،1433کروڑروپئے سے رعیتو بیمہ اسکیم،95کروڑروپئے سے فصل کو ہوئے نقصان کی پابجائی،10,547کروڑروپئے سے دھان کی خریداری کی گئی۔
ایک سال میں 54ہزارکروڑروپئے سے کسانوں کی زندگیوں میں تہوارلانے کا کام ان کی حکومت نے کیا ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی اعداد وشمار نہیں ہے بلکہ یہ کسانوں کا ہم پر بھروسہ ہے۔