کرناٹک

چیف منسٹر سدارامیا کی اہلیہ پاروتی دواخانہ میں شریک

چیف منسٹر کی اہلیہ پاروتی سدارامیا کو کل رات شریک کرایا گیا۔ وہ مستحکم اور آکسیجن پر ہیں۔ فی الحال وہ ایم آئی سی یو میں ہیں۔ آج انہیں وارڈ میں منتقل کیا جائے گا۔

بنگلورو: چیف منسٹر سدارامیا کی اہلیہ پاروتی کو دواخانہ میں شریک کرایا گیا او ران کی حالت مستحکم ہے۔ خانگی دواخانہ جہاں انہیں شریک کرایا گیا، نے اپنے بلیٹن میں یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج
مجھے عدلیہ پر بھروسہ ہے، سچ کی ہمیشہ جیت ہوگی: سدارامیا
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح

منی پال ہاسپٹلس کے مطابق انہیں منگل کی رات شریک کرایا گیا۔چیف منسٹر کے قریبی ذرائع کے مطابق 75سالہ سدارامیا کی اہلیہ پاروتی کو بخار اور تنفس کے مسائل تھے۔

دواخانہ کے بلیٹن میں کہا گیا کہ معزز چیف منسٹر کی اہلیہ پاروتی سدارامیا کو کل رات شریک کرایا گیا۔ وہ مستحکم اور آکسیجن پر ہیں۔ فی الحال وہ ایم آئی سی یو میں ہیں۔ آج انہیں وارڈ میں منتقل کیا جائے گا۔ چیف منسٹر11بجے صبح آسکتے ہیں۔

“ بیماری کے تعلق سے انکشاف نہ کرتے ہوئے دواخانہ نے کہا کہ چیف منسٹر کے خاندان نے دواخانہ سے ان کی پرائیوسی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ اگلا بلیٹن رضامندی کے بعد ہی جاری کیاجائے گا۔“