حیدرآباد

چیف منسٹر نے آرٹی سی کو خسارہ سے بچانے میں کامیابی حاصل کی: پی اجئے کمار

وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے حیدرآباد کے ایم جی بی ایس بس اسٹینڈ میں خون کے عطیہ کیمپ کا افتتاح کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ آر ٹی سی کے زیراہتمام ریاست بھر کے 101 علاقوں میں خون کے عطیہ کے کیمپس منعقد کئے گئے۔ وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے حیدرآباد کے ایم جی بی ایس بس اسٹینڈ میں خون کے عطیہ کیمپ کا افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

 پروگرام میں آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ آر ٹی سی کئی سالوں سے خون کے عطیہ کے کیمپس کا اہتمام کررہی ہے جس کے ذریعہ عوام میں خون کے عطیہ کے بارے میں بیداری پیدا کی جارہی ہے۔

 ریاست کے تمام ڈپوز اور بڑے بس اسٹیشنوں پر خون کے عطیہ کیمپ منعقد کئے گئے۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے ایم جی بی ایس بس اسٹینڈ پر کھانے پینے کے اسٹالوں کا معائنہ کیا۔

 انہوں نے آر ٹی سی بسوں میں مسافروں کی سہولیات کے بارے میں مسافرین سے معلومات حاصل کیں۔وزیرموصوف نے اس موقع پر کہا کہ آر ٹی سی کی ترقی کے لیے عوام کی طرف سے تعاون حاصل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں میں آر ٹی سی اداروں میں مسائل ہیں اور تلنگانہ آر ٹی سی ان کے مقابلے کافی بہتر ہے۔

وزیرموصوف نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد، زیادہ افرادایم جی بی ایس اور جے بی ایس بس اسٹینڈز سے سفر کر رہے ہیں۔ ان دونوں جگہوں پر سہولیات بہترہونی چاہئیں۔

 حیدرآباد ایک عالمی شہر بن گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی نے آرٹی سی کوخسارہ سے بچانے میں کامیابی حاصل کی۔ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر سجنار نے کہا کہ آرٹی سی کی جانب سے نئے پروگرام متعارف کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں جلد ہی الکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال 160 بس اسٹینڈز کو جدید بنایا جائے گا۔