حیدرآباد

حیدرآباد میں عالمی معیار کا اسٹیڈیم تعمیر کرنے چیف منسٹر کا اعلان

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ریاست میں اسپورٹس کو فروغ دینے اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے منی اسپورٹس پالیسی کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی میں ضابطہ تقررات برائے سرکاری خدمات و تعین مشاہرہ ملازمین تلنگانہ ترمیمی بل1994کو آج بہ اتفاق آراء  منظور کرلیا گیا۔ بل کی منظوری کے ساتھ ہی ورلڈ باکسنگ چمپئن نکہت زرین اور کرکٹ کھلاڑی محمد سراج الدین کے گروپIسرویس میں انتخاب کی راہ ہموار ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

 ڈپٹی چیف منسٹر وفینانس اینڈ پلاننگ وانرجی بھٹی وکرامارکہ نے آج ترمیمی بل کے مسودہ ایوان میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی کابینہ نے یکم / اگست کو باکسنگ چمپئن نکہت زرین اور ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ محمد سراج الدین کو جنہیں بین الاقوامی سطح پر باکسنگ اور کرکٹ میں اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا نمایاں مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف گولڈ میڈلس حاصل کئے ہیں بلکہ انہیں ملک و ریاست تلنگانہ کا نام روشن کیا ہے، ان کی غیر معمولی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں گروپIخدمات (ڈی ایس پی) کے تحت ملازمت فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔

 چنانچہ آج اس سلسلہ میں قانون سازی کیلئے مذکورہ بل ایوان میں پیش کیا گیا ہے۔ مذکورہ بل پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ریاست میں اسپورٹس کو فروغ دینے اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے منی اسپورٹس پالیسی کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اور یہ پالیسی ہریانہ ریاست کی اسپورٹس پالیسی کی طرز پر مدون کی جائے گی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ شہر میں جہاں ایل بی اسٹیڈیم کو سیاسی سرگرمیوں کیلئے استعمال میں لایا جارہا ہے چنانچہ ان کی حکومت بی سی سی آئی (بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا)کے مشاورت سے شہر کے مضافات مچرلہ میں عالمی معیار کے طرز پر اسپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ رکھتی ہے۔

کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت نے اقدامات کرنے سے متعلق بی آر ایس، مجلس، بی جے پی، کانگریس اور سی پی آئی ارکان کی تجویز پر چیف منسٹر نے اس کیلئے کل جماعتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ اور کمیٹی کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد آئندہ بجٹ اجلاس میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔

چیف منسٹر نے کہا کہ ان کی حکومت نے اس سال اسپورٹس کے فروغ کیلئے بھاری  فنڈ مختص کیا۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ ویمنس باکسنگ چمپئن نکہت زرین اور کرکٹ چمپئن محمد سراج کیلئے حکومت نے شہر میں فی کس600 گز اراضی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور انہیں گروپI سرویس کے تحت ڈی ایس پی رینک کے مماثل عہدہ پر تقررات کرنے کیلئے بل کی منظوری دی ہے۔

a3w
a3w