تلنگانہ

ڈبل بیڈروم کیلئے تلنگانہ کے وزیر کی نقلی دستخط۔دو افرادکیخلاف معاملہ درج

ڈبل بیڈروم مکانات الاٹ کرنے کیلئے جعلسازی کے ذریعہ تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج دیاکرراو کی نقلی دستخط کا معاملہ سامنے آیا۔

حیدرآباد: ڈبل بیڈروم مکانات الاٹ کرنے کیلئے جعلسازی کے ذریعہ تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج دیاکرراو کی نقلی دستخط کا معاملہ سامنے آیا۔

متعلقہ خبریں
ڈبل بیڈروم مکانات کے دستاویزات جعلی۔ غریب عوام سے دھوکہ دہی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

اس سلسلہ میں بنجاراہلز پولیس نے دو افراد کے خلاف فوجداری معاملہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمین نے ڈبل بیڈ روم مکانات الاٹ کرنے کے لیے وزیر موصوف کے لیٹر ہیڈ پر ایک جعلی سفارشی مکتوب تیار کیا اور اسے سنگاریڈی کے ضلع کلکٹر کو دیا۔

پولیس کے مطابق سنگاریڈی ضلع کلکٹر کو حال ہی میں وزیر دیاکر راؤ کے نام ڈبل بیڈ روم مکانات کے الاٹمنٹ کے لیے بعض سفارشی مکتوبات موصول ہوئے ہیں۔

عہدیداروں نے اس بات کو وزیر کے علم میں لایا اور کہا کہ انہیں ماضی میں اس طرح کے سفارشی مکتوبات کبھی نہیں ملے تھے۔

سفارشی مکتوبات کے بارے میں جانچ پر پتہ چلا کہ غوث پاشاہ اور جی شیکھر نے ان کو تیار کیاتھا۔ وزیر کے او ایس ڈی ڈاکٹر راجیشور راؤ نے بنجارہ ہلز پولیس میں شکایت درج کروائی۔

پولیس نے ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 419، 420، 464، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w