تلنگانہ

کانگریس کو ووٹ نہ دینے پر چیف منسٹر کا شہری عوام سے انتقام : کے ٹی آر

کارگزار صدر بی آ رایس کے تارک راما راؤ نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی پر الزام عائد کیا کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو ووٹ نہ دینے پر وہ شہر حیدر آباد کے عوام سے انتقام لے رہے ہیں۔

حیدر آباد: کارگزار صدر بی آ رایس کے تارک راما راؤ نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی پر الزام عائد کیا کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو ووٹ نہ دینے پر وہ شہر حیدر آباد کے عوام سے انتقام لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مسلمانوں کی جان، املاک، عبادت گاہوں اور تجارت پر جان لیوا خطرات منڈلارہے ہیں۔ مفکرین کی رائے
تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں
بی جے پی قائدین کو لگام دی گئی ہوتی تو خامنہ ای تبصرہ نہ کرتے:راشد علوی
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
اقلیتی طبقے دنیا میں سب سے زیادہ بھارت میں محفوظ ہیں : کرن رجیجو

انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی اے گاندھی نے اپنے حامیوں کے ساتھ بی آر ایس رکن اسمبلی کوشک ریڈی کی قیام گاہ پر حملہ کیا مگر پولیس خاموش تماشائی رہی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خاموش تماشائی تمام پولیس ملازمین کو خدمات سے معطل کرے۔

انہو ں نے کہا کہ حیدر آباد میں 30 یوم میں قتل کے 28 وارداتیں پیش آئی ہیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے پاس وزیر داخلہ کا قلمدان ہے، مگر انہوں نے قتل کے واقعات کو روکنے کے لئے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس تک منعقد نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کئی چیف منسٹرس آئے اور گئے مگر ریونت ریڈی جیسا نااہل چیف منسٹر انہوں نے کبھی بھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں شمولیت کے بعد حکومت نے گاندھی کو پی اے سی کمیٹی کا صدرنشین مقرر کیا۔ کے ٹی آر نے امریکہ کے دورہ سے واپسی کے بعد شہر میں کوشک ریڈی سے ملاقات کی۔

کے ٹی آر نے اس موقع پر اخباری نمائندوں سے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی ریاست بالخصوص شہر حیدر آباد میں نظم و ضبط کی صورتحال کو بہتر بنانے پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس دور حکومت میں اس طرح کبھی اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے مکانات پر حملے نہیں کروائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ شہر حیدر آباد میں دن دھاڑے غنڈہ گردی کی جارہی ہے۔ پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کوشک ریڈی‘ بی آر ایس سے کانگریس میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کے لئے عدالت سے رجوع ہوئے ہیں۔

عدالت نے اسپیکر اسمبلی کو منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف اندرون 4 ہفتے کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں 6 ضمانتوں پر عمل آوری کا وعدہ کرکے اقتدار حاصل کیا تھا۔

کانگریس حکومت ان وعدوں پر عمل آوری کرے، لیکن اس کے بجائے وہ عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے غیر جمہوری طریقے پر بی آر ایس کے قائدین کو گھروں میں نظر بند کردیا تھا۔ انہوں نے حکومت کے اس غلط رویہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

a3w
a3w