سوشیل میڈیاشمالی بھارت

کلکٹریٹ آفس کلرک 5 کروڑ روپے سرکاری رقم خرد برد کرنے پر معطل

مدھیہ پردیش کے ضلع اندورکے کلکٹرآفس کا ایک کلرک گزشتہ3 سال کے دوران حکومت کی مختلف بہبودی اسکیموں کی5کروڑ سے زیادہ رقومات خرد وبرد کرتے ہوئے چھٹیاں منانے جیسے مختلف کاموں میں استعمال کیا۔

اندور(ایم پی): مدھیہ پردیش کے ضلع اندورکے کلکٹرآفس کا ایک کلرک گزشتہ3 سال کے دوران حکومت کی مختلف بہبودی اسکیموں کی5کروڑ سے زیادہ رقومات خرد وبرد کرتے ہوئے چھٹیاں منانے جیسے مختلف کاموں میں استعمال کیا۔

متعلقہ خبریں
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ عہدیدار نے جمعرات کے دن بتایاکہ ان بدعنوانیوں کا علم ہونے کے بعد تین دن قبل کلکٹر آفس کے شعبہ محاسبی میں تعینات 42 سالہ کلرک کو معطل کیاگیا۔

اڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجیش راتھوڑ نے پی ٹی آئی کوبتایاکہ کلرک کے خلاف تفصیلی انکوائری جاری ہے اورپتہ چلاہے کہ اس نے2020سے سرکاری خزانے سے5 کروڑ سے زیادہ رقم کا تغلب کیاہے۔

انہوں نے بتایاکہ کلرک نے حکومت کی مختلف بہبودی اسکیموں کی رقومات تقریباً25بینک کھاتوں کومنتقل کیا جو بشمول اس کی بیوی رشتہ داروں اورجان پہچان والوں کے نام پر تھے۔

تحقیقات میں انکشاف ہواکہ اس نے رقومات غیراخلاقی سرگرمیوں مختلف سیاحتی مقامات کے فضائی سفر وغیرہ کے لئے خرچ کیا۔

تحقیقات کے مطابق مزید دوملازم رقومات خرد برد کرنے میں شامل ہیں ان کے رول کاجائزہ لیاجارہا ہے۔ راتھوڑنے کہاکہ اس بارے میں پولیس میں ایف آئی آردرج کیاجارہا ہے۔

a3w
a3w