حیدرآباد

کمرشیل ٹیکس کے عہدیداروں کے ساتھ چیف سکریٹری شانتی کماری کا جائزہ اجلاس

چیف سکریٹری شانتی کماری نے محکمہ کے عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی جائزہ اجلاس میں کہاکہ پوشیدہ اور ا حاطہ نہ کئے گئے ایریاز کی نشاندہی کریں تاکہ حکومت کی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے۔

حیدرآباد: چیف سکریٹری شانتی کماری نے محکمہ کمرشیل ٹیکس کے عہدیداروں کو حکومت کی آمدنی کے وسائل میں اضافہ کرنے کیلئے مخفی ا ور غیر احاطہ مقامات کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے مالیاتی سال 2022-23 میں شاندار کارکردگی پر محکمہ کمرشیل ٹیکس کے عہدیداروں کو مبارکباددی۔

متعلقہ خبریں
میٹروریل کے مسافرین کی تعداد کو دگنا کرنے کی ضرورت: کے ٹی آر
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب
کنٹی ویلگو پروگرام، چیف سکریٹری کی ویڈیوکانفرنس

چیف سکریٹری شانتی کماری نے یہاں محکمہ کے عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی جائزہ  اجلاس میں کہاکہ پوشیدہ اور ا حاطہ نہ کئے گئے ایریاز کی نشاندہی کریں تاکہ حکومت کی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے۔

جاریہ مالیاتی سال مقررہ نشانہ کی تکمیل کیلئے عہدیداروں کو اپنی کوششیں تیز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے اس سال 85 ہزار کروڑ روپئے ٹیکس کی وصولی کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ نشانہ کی تکمیل کیلئے عہدیداروں کو مزید مستعدی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

 اُنہوں نے عہدیداروں کی ستائش کی جنہوں نے آمدنی میں اضافہ کیلئے اختراعی تجاویز پیش کیں۔ دوران اجلاس چیف سکریٹری نے ان  عہدیداروں کو ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ اور ٹیکس چوری کے خاتمہ کیلئے ممکنہ مساعی انجام دینے کی ہدایت دی۔

اُنہوں نے کمشنر کو زیر ا لتواء معاملتوں کی یکسوئی کیلئے جائنٹ کمشنر کے ساتھ ہر 5 دن میں ایک بار جائزہ اجلاس طلب کرنے کا مشورہ دیا۔ اُنہوں نے عہدیداروں سے کہاکہ آمدنی بڑھانے کیلئے ممکنہ علاقوں کا نقشہ بنائیں اور اس پر مرحلہ وار اساس پر عمل کریں۔

 کمرشیل ٹیکس کے عہدیداروں نے آمدنی میں اضافہ کیلئے کئی تجاویز کو عملی شکل دی ہیں۔ ان میں انفورسمنٹ ونگ کو مضبوط بنانا اور رضاکارانہ تعمیل کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے۔ اجلاس میں کمشنر کمرشیل ٹیکس نیتو کماری پرساد، ایڈیشنل کمشنرس سائی کشور اور ہریتا، جائنٹ کمشنرس اور دیگر شریک تھے۔

a3w
a3w