تلنگانہ
کانگریس کی شکایت پر رعیتوبندھو اسکیم کی رقم روکی گئی:ہریش راو
تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے ریاست میں رعیتوبندھواسکیم کے تحت رقم کی اجرائی کو روک دینے مرکزی الیکشن کمیشن کے احکام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کی کمیشن سے شکایت پر ہی اس رقم کو روکاگیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے ریاست میں رعیتوبندھواسکیم کے تحت رقم کی اجرائی کو روک دینے مرکزی الیکشن کمیشن کے احکام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کی کمیشن سے شکایت پر ہی اس رقم کو روکاگیا ہے۔
انہوں نے ظہیرآباد میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ کی 3تاریخ کے بعد ریاست میں ایک مرتبہ پھر کے سی آرکی حکومت بنے گی اور پھر کسانوں کے بینک کھاتوں میں یہ رقم جمع کروائی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ ریاست میں کانگریس کے آنے پر یہ اسکیم بند کردی جائے گی۔