حیدرآباد

غنڈہ گردی میں ملوث ٹولیوں کو سٹی کمشنرپولیس سندیپ شنڈالیہ کا انتباہ

سٹی کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ نے شہر کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والی ٹولیاں جو ایک دوسرے پر حملہ کرسکتی ہیں انہیں سی آرپی سی کی دفعہ 107 کے تحت پابند کیا۔

حیدرآباد: سٹی کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ نے غنڈہ گردی میں ملوث ٹولیوں کو پابند کیا۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنران ان کے مکانات کو پہنچ کر کونسلنگ کی۔ پولیس پریس نوٹ کے بموجب سٹی کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ نے شہر کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والی ٹولیاں جو ایک دوسرے پر حملہ کرسکتی ہیں انہیں سی آرپی سی کی دفعہ 107 کے تحت پابند کیا۔

متعلقہ خبریں
غیر متعلقہ افراد کو پولیس اسٹیشنوں میں آنے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت: سٹی پولیس کمشنر
پاکستانی علماء، ہماری رہنمائی کریں : مفتی نورولی محسود

 جن میں چلکل گوڑہ کے ایم اے کریم اور دیگر 9،محمد منہاج الدین اور دیگر 14 شامل ہیں۔ کالا پتھر علاقہ کے محمد نواز اور دیگر 8، محمد قطب الدین اور دیگر 6 شامل ہیں۔ یہ دونوں ٹولیاں ایک دوسرے پر حملہ کرتے رہتی ہیں۔ انہیں انتباہ دیا گیا کہ غنڈہ گردی سے دور رہیں۔

اس کے علاوہ چندرائن گٹہ کے خالد بن عبدالصمد ال العمودی اور سلمان بن سعید بام اور دیگر 2 کو بھی سخت انتباہ دیا گیا۔ سید مجاہد اور مخالفین میں سید اعجاز شامل ہیں۔ یہ ٹولیاں بجارا ہلز سے تعلق رکھتی ہیں جو جائیداد کے سلسلہ حملہ آور ہوتی ہیں۔ انہیں کہا گیا ہے کہ امن کو قائم رکھیں ورنہ سخت کاروائی کی جائے گی۔

 اس کے علاوہ پولیس کے احکام سے کہا گیا کہ روڈی شیٹرس کی جانب سے قتل کئے گئے افراد کی فہرست تیار کریں اور ان کے ارکان خاندان سے ملاقات کریں۔

 شرمتی پشپا ڈپٹی کمشنر پولیس آئی سی سی سی شرمتی ڈی پرسنا لکشمی اسسٹنٹ کمشنر آرمن سیفٹی، ان کے علاوہ نارتھ زون ڈپٹی کمشنر پولیس چندانا ڈپٹی شرمتی کے شلپاولی ڈپٹی کمشنر پولیس سی سی ایس ٹاسک فورس نارتھ زورن ڈپٹی کمشنر نکیتا پٹنٹ، ڈپٹی کمشنر پولیس ڈی کارتکیا،آرمس سفٹی اورٹی ایس این اے بی ڈپٹی کمشنر پولیس شرمتی ڈی سنیتا ریڈی کو ہدایت دی گئی ہے کہ متاثرین کے ارکان خاندان سے ملاقات کریں۔

a3w
a3w