حیدرآباد
ٹرینڈنگ

سٹی پولیس اب عوام کا بائیوڈاٹابھی تیارکررہی ہے؟

قانون کی بالادستی اورنظم وضبط کوبرقرار رکھنے میں مصروف پولیس اب شہرحیدرآباد کے عوام کا بائیوڈاٹابھی تیار کرنے جارہی ہے؟۔

حیدرآباد: قانون کی بالادستی اورنظم وضبط کوبرقرار رکھنے میں مصروف پولیس اب شہرحیدرآباد کے عوام کا بائیوڈاٹابھی تیار کرنے جارہی ہے؟۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی حکومت نے تاحال 18100کروڑ کاقرض لیا
عیدی بازار چوراہا کے قریب اقدام قتل واقعہ میں ایک شخص زخمی
یوپی پولیس کیلئے لا اینڈ آرڈر مذاق بن کر رہ گیا: پرینکا گاندھی
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈی آئی جی اننت پور رینج کا تبادلہ
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست

ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے دونوں شہروں میں مستعدوچوکس سٹی پولیس‘راہ گیروں سے نام اور موبائل نمبرات پوچھ رہی ہے اور ان سے گھر کا پتہ‘کیا کام کرتے ہیں‘کے بارے میں بھی پوچھ رہی ہے یہی نہیں بلکہ وہ لوگوں کی تصاویربھی لے رہی ہے۔

ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ سٹی پولیس اب عوام کے نجی معاملوں میں مداخلت کرنا چاہتی ہے۔ ایسا محسوس ہورہاہے کہ روڈی شیٹرس کی روزانہ کی کونسلنگ سے پولیس کواب ہرراہ گیر میں روڈی شیٹرکی شبیہ دکھائی دینے لگی ہے۔پولیس کو راہ گیروں سے ان کا نام‘گھرکاپتہ‘موبائیل نمبر‘مقام ملازمت وغیرہ جیسے سوالات کرنے اور ان کی تصاویر لینے کی کس نے اجازت دی ہے؟۔

آیا الیکشن کمیشن آف انڈیا‘گورنر‘ڈی جی پی یا چیف سکریٹری نے پولیس کوعوام کا بائیوڈاٹاتیار کرنے کاحکم دیاہے؟ارباب مجاز سے اگرحکم جاری نہیں کیاگیاہے تو پھرسٹی پولیس راہ گیروں سے اس طرح کے سوالات کیوں کررہی ہے؟۔ان کی تصاویرلینے کا کیاجوازہے؟۔

مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد پولیس کا کام صرف نقد‘ووٹروں کولبھانے والی اشیاء‘ ڈرگس اورشراب کی غیر مجازمنتقلی کوروکنا ہے مگر سٹی پولیس‘راہ گیروں کا بائیوڈاٹابھی تیار کرنے لگی ہے۔

شہر کے چادرگھاٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج لالہ زارہوٹل کے قریب سب انسپکٹر کی نگرانی میں گاڑیوں کی تلاشی مہم جاری تھی اس موقع پر پولیس جوان‘راہ گیروں سے متذکرہ سوالات کرتے ہوئے انہیں پریشان کررہے تھے۔تلاشی مہم کے دوران گاڑی کے دستیاویزات طلب کئے جاسکتے ہیں۔

آیا پولیس نئے نئے حربوں سے عوام کو پریشان کررہی ہے؟۔چنددن قبل وزیر اعظم نریندر مودی شہر حیدرآباد آئے تھے ان کا پروگرام ایل بی اسٹیڈیم میں تھا۔وزیر اعظم کے دورہ سے دو دن قبل اسٹیڈیم کی قرب وجوار کی عمارتوں میں مقیم افراد کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے پولیس ان کے پاس پہنچی۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس اپنی ذمہ داری ٹھیک طرح سے نبھانہیں رہی ہے؟۔جس کیلئے وہ مبینہ طورپرعوام کوپریشان کررہی ہے۔ وزیر اعظم یاکوئی وی آئی پی آئیں‘پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ نقائض سے پاک سیکوریٹی انتظامات کریں۔