سول سروسز کا فائنل نتیجہ جاری، ٹاپ 4 میں خواتین شامل
ایشیتا کشور نے سول سروسز مین امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ گریما لوہیا دوسرے نمبر پر رہیں۔ اس کے بعد اوما ہرتھی این اور اسمرتی مشرا نے جگہ بنائی ہے۔
نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے آج 23 مئی 2023 کو سول سروسز 2022 کے امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ہے جس میں خواتین نے چار سرفہرست پوزیشن حاصل کی ہے۔
ایشیتا کشور نے سول سروسز مین امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ گریما لوہیا دوسرے نمبر پر رہیں۔ اس کے بعد اوما ہرتھی این اور اسمرتی مشرا نے جگہ بنائی ہے۔ امتحان میں شامل امیدوار upsc.gov.in پر اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔
اس سے قبل، یو پی ایس سی ،سی ایس ای کا ابتدائی امتحان 05 جون-2022 کو منعقد ہوا تھا اور امتحان کے نتائج 22 جون کو جاری کیے گئے تھے۔ امتحان 16 سے 25 ستمبر تک منعقد ہوا اور نتائج کا اعلان 06 دسمبر کو کیا گیا تھا۔ انٹرویوز 18 مئی کو ختم ہوئے تھے۔
دریں اثنا، یو پی ایس سی 28 مئی کو سی ایس ای -2023 کے ابتدائی امتحان کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ امتحان کے ایڈمٹ کارڈ سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دیے گئے ہیں۔