حیدرآباد

ایفلو میں طلبا کے احتجاج کے موقع پر تصادم۔تین زخمی

حیدرآباد: حیدرآباد کی انگلش اینڈ فارین لینگویجس یونیورسٹی (ایفلو) میں ہوئے احتجاج کے موقع پر تصادم میں تین طلبا زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

اے بی وی پی ایفلو یونٹ کے طلبا نے یونیورسٹی جنرل باڈی میٹنگ کے مسئلہ کی یکسوئی اور طلبا یونین کے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

ایفلو کے طلبا نے کیمپس کے اندرانسانی زنجیر بنائی۔اے بی وی پی کے طلبا نے الزام لگایا کہ ایس ایف آئی اور دوسری تنظیم کے طلبا نے پی ڈبلیو ڈی کے طالب علم کو نشانہ بنایاجو اے بی وی پی کی حمایت کررہا تھا۔

اے بی وی پی کے طلبا نے الزام لگایا کہ اس طالب علم پر حملہ کیاگیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید طورپرزخمی ہوگیا اور اس کو فوری طورپر اسپتال میں داخل کرواناپڑا۔

دوسری تنظیم نے الزام لگایا کہ ان کے طلبا کی اے بی وی پی کے طلبا نے پٹائی کردی تاکہ احتجاج میں شامل ہوں۔اگرچہ کہ پولیس وہاں موجود تھی تاہم پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔