شمالی بھارت

ہماچل میں بادل پھٹ پڑے، 4 افراد ہلاک، 50لاپته

ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب کی وجہ سے شملہ، منڈی اور کلّو اضلاع میں کافی تباہی ہوئی ہے۔چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آنے والے ان واقعات میں 4افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور کم از کم 50افراد لاپتہ ہیں۔

شملہ: ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب کی وجہ سے شملہ، منڈی اور کلّو اضلاع میں کافی تباہی ہوئی ہے۔چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آنے والے ان واقعات میں 4افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور کم از کم 50افراد لاپتہ ہیں۔

متعلقہ خبریں
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
ایم بی بی ایس طالبہ عرشیہ انجم کی مشتبہ موت: تلنگانہ اقلیتی کمیشن کی جانب سے تازہ نوٹسوں کی اجرائی
عامرخان کا ہماچل پردیش ریلیف فنڈ میں 25لاکھ روپئے کا عطیہ
وائرل بخار کا تیز پھیلاؤ

جمعرات علی الصبح شملہ کے رام پور علاقے میں بادل پھٹنے سے کئی گھر، اسکول اور اسپتال متاثر ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر انوپم کشیپ نے بتایا کہ 19 افراد لاپتہ ہیں اور تلاش و بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، انڈو تبت بارڈر پولیس اور اسپیشل ہوم گارڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، تاہم ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی وجہ سے موقع پر پہنچنے میں رکاوٹیں ہیں۔

منڈی کے تھلاتوکھوڈ علاقے میں آدھی رات کو تباہ کن بادل پھٹنے سے مکانات منہدم ہو گئے اور سڑک کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ نو افراد لاپتہ ہیں اور ایک لاش نکالی گئی ہے۔

منڈی ضلع انتظامیہ نے فضائیہ کو الرٹ کیا ہے اور این ڈی آر ایف سے مدد طلب کی ہے۔ ایس ڈی آرایف سمیت کئی ریسکیو ٹیمیں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود انتھک کام کر رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اپوروا دیوگن امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پیدل ہی متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔کلّو میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ملانا نالہ کے علاقے میں کافی نقصان ہوا ہے۔ ملانا ون اور ملانا ٹو پاور پروجیکٹ بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور پاروتی ندی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔

ندی کے کنارے رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔نرمنڈ کے علاقے میں پٹوار خانہ، ہوٹل اور دکانوں سمیت 8 سے 10 عمارتیں بہہ گئیں۔ ایک خاندان کے سات افراد سمیت سات سے دس افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

مقامی تحصیلدار اور ریسکیو ٹیمیں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔ کئی پل تباہ ہو گئے ہیں اور سڑکیں بند ہیں جس سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خراب موسم کے باعث متاثرہ علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔

a3w
a3w