تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے بعض حصوں میں مطلع ابرآلود

تلنگانہ کا ضلع عادل آباد چار دنوں سے شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہے تاہم، ضلع کے بعض حصوں میں مطلع ابر آلود رہا جس سے گرمی کی شدید لہر سے عوام کو راحت ملی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کا ضلع عادل آباد چار دنوں سے شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہے تاہم، ضلع کے بعض حصوں میں مطلع ابر آلود رہا جس سے گرمی کی شدید لہر سے عوام کو راحت ملی۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

منچریال چنور، کاغذ نگر، آصف آباد،خانہ پور، بوتھ اور بعض دیگر علاقوں میں ابر آلود موسم رہا۔ ان علاقوں کا اعظم ترین درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس درج کیاگیا۔

ضلع میں اعظم ترین درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے باعث عوام نے راحت کی سانس لی۔ عادل آباد ضلع کااعظم ترین درجہ حرارت پیر تک 45 ڈگری سلسیس دیکھاگیا۔

منچریال ضلع کے بیلم پلی میں پیر کو اعظم ترین درجہ حرارت 45.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نرمل ضلع میں اتوار کو زیادہ سے اعظم ترین حرارت 45.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

a3w
a3w