تلنگانہ
نوزائیدہ کو جھاڑیوں میں چھوڑدیاگیا
وہاں سے گزرنے والی خواتین نے اس بچہ کی رونے کی آواز سنی۔ اور اس کو اپنے ساتھ گاوں لے گئے۔بعد ازاں اس کو دودھ پلایاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں نوزائیدہ کو جھاڑیوں میں چھوڑدیاگیا۔یہ واقعہ ضلع کے نیپانی گاوں میں پیش آیا۔وہاں سے گزرنے والی خواتین نے اس بچہ کی رونے کی آواز سنی اور اس کو اپنے ساتھ گاوں لے گئے۔بعد ازاں اس کو دودھ پلایاگیا۔گاوں والوں نے اس نوزائیدہ کو فلاحی ادارہ کو حوالے کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔