حیدرآباد

حیدرآباد میں موسم ابرآلود اورہلکی بارش

اضلاع میں، سدی پیٹ میں گذشتہ شام اور جمعرات کی صبح کے درمیان 3.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں جمعرات کو مسلسل دوسرے دن بھی موسم ابر آلود اور سردرہا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
حیدرآباد میں جاریہ ماہ زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام

ریاستی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ بعض اضلاع میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ریاست کے کئی مقامات پر کہر بھی دیکھی گئی جس سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔

تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق حیدرآبادمیں اقل ترین درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس اور 20 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔

اضلاع میں، سدی پیٹ میں گذشتہ شام اور جمعرات کی صبح کے درمیان 3.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد میں حیات نگر، ماریڈپلی، اپل، مولا علی، کاپرا، شیخ پیٹ، قطب اللہ پور، ملکاجگری، بالا نگر، مشیرآباد وغیرہ میں 2.5 ملی میٹر اور 1 ملی میٹر کے درمیان ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔