تلنگانہ

تلنگانہ:خاتون جج نے سرکاری اسپتال میں لڑکی کو جنم دیا

خاتون جج نے سرکاری اسپتال میں لڑکی کو جنم دیا۔تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کے ویمل واڑہ ایریااسپتال میں جونیئر سیول کورٹ کی جج جیوتیرمائی پنڈنتی نے لڑکی کو جنم دیا۔

حیدرآباد: خاتون جج نے سرکاری اسپتال میں لڑکی کو جنم دیا۔تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کے ویمل واڑہ ایریااسپتال میں جونیئر سیول کورٹ کی جج جیوتیرمائی پنڈنتی نے لڑکی کو جنم دیا۔

متعلقہ خبریں
قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
ایل آر ایس درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری، فیس پر خصوصی رعایت
سادات بیت المال فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق سادات میں راشن کی تقسیم
ورنگل پولیس کے نئے سونگھنے والے کتے فورس میں شامل، کمشنر کا معائنہ

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون جج حال ہی میں تبادلے پر ویمل واڑہ آئی تھی۔

وہ ڈیوٹی پر تھیں کہ ان کو درد ہونے لگے جس پر ان کوایریا اسپتال منتقل کیاگیا۔

ڈاکٹر چیتنیا سودھا نے نارمل زچگی کروائی اور خاتون جج نے ایک لڑکی کو جنم دیا۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ ماں اور نوزائیدہ کی حالت بہتر ہے۔ اسپتال سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مہیش راؤ نے بتایا کہ جج اسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی خدمات سے مطمئن ہیں۔