سی بی آئی کی نوٹس کے بعد کویتا کی عوامی مقبولیت میں اضافہ
ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی قائد کو سی بی آئی نوٹس ملنے کے بعد تائید میں پوسٹرس لگائے گئے ہیں۔ دوسری طرف کویتا کا کہنا ہے کہ اگر ٹی آر ایس قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو عوام کا ردعمل سامنے آئیگا۔

حیدرآباد: ٹی ار ایس رکن کونسل کے کویتا کو دہلی شراب پالیسی اسکام میں ملوث ہونے کے الزام میں سی بی آئی کی جانب سے نوٹس کی اجرائی کے بعد کویتا کی عوامی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوگیا۔
ان کے حامیوں نے حیدرآباد کے علاوہ نظام آباد، کریم نگر اور دیگر مقامات پر بیانرس لگائے جن پر تحریر کیا گیا۔”ایک جنگجو کی بیٹی کبھی خوفزدہ نہیں ہوتی“ ہم کویتا کے ساتھ ہیں، کے سی آر کی حکومت ہمارے لئے خدا کا تحفہ ہے۔
ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی قائد کو سی بی آئی نوٹس ملنے کے بعد تائید میں پوسٹرس لگائے گئے ہیں۔ دوسری طرف کویتا کا کہنا ہے کہ اگر ٹی آر ایس قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو عوام کا ردعمل سامنے آئیگا۔
ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو کا کہنا ہے کہ اب مرکزی تحقیقاتی اداروں کے خلاف بغاوت کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ایک اور وزیر سرینواس گوڑ کا کا کہنا ہے کہ دھاؤں کے خلاف عوام بدلہ لیں گے، عوام خاموش نہیں رہیں گے۔