تلنگانہآندھراپردیش

تلنگانہ اور اے پی میں سردی کی شدت میں اضافہ

دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں سردی کی شدت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق ریاست تلنگانہ کے بعض علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت معمول سے تین تا چار ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں سردی کی شدت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق ریاست تلنگانہ کے بعض علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت معمول سے تین تا چار ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار


انہوں نے بتایا کہ شمالی تلنگانہ، وسطی تلنگانہ، مشرقی تلنگانہ اور مغربی تلنگانہ کے بعض علاقوں میں کل سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تلنگانہ میں ہفتہ کو مختلف علاقوں میں ریکارڈ درجہ حرارت اس طرح رہے: عادل آباد 6.7 ڈگری، پٹن چیرو 6.8، میدک 7.5، راجندر نگر 8.5، ہنمکنڈا 10، حیدرآباد 11، راما گنڈم 11.5، ڈنڈیگل 11.6، حیات نگر 12، نظام آباد 12، کھمم 13، نلگنڈہ 13.6، بھدراچلم 14، محبوب نگر 14.1 اور حکیم پیٹ 15.5 ڈگری۔


ادھر آندھرا پردیش میں بھی یہی صورتحال ہے۔ خاص طور پر الوری ضلع کے پاڈیرو ایجنسی علاقہ میں سردی کی شدت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ گھنی کہرچھا جانے سے درجہ حرارت واحد ہندسہ تک پہنچ رہا ہے۔


ہفتہ کو منی مالورومیں 5 ڈگری،اراکو میں 5 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ سردی کی شدت سے بچنے کے لئے قبائلی لوگ الاؤ جلا رہے ہیں۔ گھنی کہر چھائے رہنے کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑی چلانے والے ہیڈ لائٹس آن کر کے سفر کر رہے ہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ مزید 3 دن تک سرد ہواؤں کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔