بین الاقوامی

شمالی کوریا نے زیر آب حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ایٹمی ڈرون کا تجربہ کیا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے پانی کے اندر حملہ کرنے کے قابل نیوکلیئر ڈرون کا تجربہ کیا ہے۔

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے پانی کے اندر حملہ کرنے کے قابل نیوکلیئر ڈرون کا تجربہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شمالی کوریا نئے سال میں تین نئے جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کرے گا

سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے جمعہ کو یہ رپورٹ دی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کو منگل کے روز ریوان کاؤنٹی کے ساحل پر ایک ڈرل کے لیے تعینات کیا گیا تھا، ڈرل کے دوران شمالی کوریائی ڈرون نے 59 گھنٹے 12 منٹ تک پانی کے اندر سفر کیا اور جمعہ کو اپنے مشرقی ساحل سے پانی کے اندر دھماکہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون اتنا خطرناک ہے کہ اس کا حملہ پانی کے اندر سونامی لا سکتا ہے۔ اسے جنگ کے وقت دشمن کی بحریہ کو تباہ کرنے کے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیانگ یانگ نے دوہواسل-1 اور دوہواسل-2 اسٹریٹجک کروز میزائلوں کے تجربات کی بھی تصدیق کی،جو نقلی جوہری ہتھیاروں سے لیس ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ذاتی طور پر یہ تجربہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں کیا۔

ذریعہ
یواین آئی