تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
بنگال کی خلیج میں پیدا طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش کے راستے تلنگانہ میں سرد ہوائیں داخل ہو رہی ہیں، جس سے موسم میں تبدیلی آتے ہوئے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ عموماً مشرق یا جنوب مشرق سے آنے والی ہوائیں ساحلی طوفان کے بعد سرد ہو جاتی ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ چار دنوں سے سردی کی شدت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح میدک ٹاون میں اقل ترین درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔
اسی طرح پٹن چیرو (11) ، ہنمکنڈہ (12.5) ،راماگنڈم (13.8) ، نظام آباد (13.9) اور حیدرآباد (14.2) میں بھی معمول سے کم درجہ حرارت درج کیا گیا۔
موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے مقابلہ میں ریاست کے بیشتر علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت اوسطاً 2 سے 4 ڈگری تک کم ہوا ہے۔ دن کے درجہ حرارت میں بھی ہلکی کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث صبح اور شام کے اوقات میں سرد ہوائیں واضح طور پر محسوس ہو رہی ہیں۔
بنگال کی خلیج میں پیدا طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش کے راستے تلنگانہ میں سرد ہوائیں داخل ہو رہی ہیں، جس سے موسم میں تبدیلی آتے ہوئے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ عموماً مشرق یا جنوب مشرق سے آنے والی ہوائیں ساحلی طوفان کے بعد سرد ہو جاتی ہیں۔
طوفان کے ساحل پار کرنے کے بعد اس کے باقیات آس پاس کے علاقوں کی طرف بڑھتے ہیں، جس سے ریاست میں خشک اور ٹھنڈی ہواؤں کا بہاؤ شروع ہو جاتا ہے۔